ملتان( نمائندہ خصوصی ) نیسلے پاکستان اورزرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے موسمیاتی تبدیلی کیلئے شراکت داری کااعلان کیا ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، وائس چانسلر، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کہا کہ ہم نیسلے پاکستان کی طرف سے ہمارے ساتھ شراکت داری کو سراہتے ہیں جوموسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختراعی تحقیقی منصوبے شروع کر رہے ہیں ۔نیسلے پاکستان اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی معاشرے کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔۔ نیسلے کے 3 لاکھ 28 ہزار ملازمین معیار زندگی کو بڑھانے اور صحت مند مستقبل کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
نیسلے اورزرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا موسمیاتی تبدیلی کیلئے شراکت داری کااعلان
Nov 12, 2021