بصیرپور (نامہ نگار) بصیرپور اور چورستہ میانخاںمیں ڈاکوئوں نے پے درپے چار وارداتیں کر ڈالیں۔ جبکہ ڈکیتی کے دوران شادی شدہ نوجوان خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دوسرے واقعہ میں فائرنگ کرکے محنت کش کو زخمی بھی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ چاہ پیراں والہ میں 2بجے شب دو ڈاکو عنایت عرف کالے شاہ کے گھر میں گھس گئے اور والدین سے ملنے آئی بیٹی کو گن پوائنٹ پر باری باری مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ 25ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور فروخت کی غرض سے رکھا گیا لاکھوں روپے مالیتی کپڑا اور اسکی موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ محلہ شیخوپورہ میں چار ڈاکوئوں نے احمد علی کے گھر میں داخل ہوکر نقدی، طلائی زیورات لوٹ لئے اور مزاحمت پرفائرنگ کردی جس سے احمد علی بائیں ٹانگ پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ علاوہ ازیں اسی محلہ میں چار ڈاکوئوں نے غلام نبی کے گھر سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا پیڑے والا میں دونامعلوم ڈاکوئوں نے سگریٹ سیلزمین مجاہد اور راہگیر یاسین سے سگریٹ، نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔ ایس ایچ او بصیرپور رانا کاشف کو فوری طورپر معطل کردیا گیا ہے۔