اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین پرائم منسٹر ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے رہنما اصولوں پر عمل درآمد کی عالمی صورتحال تشویشناک ہے،کامسٹیک نے "عالمی سائنس کا دن" منایا۔ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان، چیئرمین، پرائم منسٹر ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے رہنما اصولوں پر عمل درآمد کی صورتحال ایسی نہیں ہے جیسی ہونی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کے ماضی کے اقدامات اس بات کی واضح نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کس قدر سنجیدہ ہیں۔پروفیسر رحمان نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے دستیاب ٹیکنالوجیز کے بارے میں بتایا۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی صورتحال تشویشناک ہے، ڈاکٹر عطا الرحمان
Nov 12, 2021