لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 8روپے اضافے سے328روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے226روپے فی کلو ہو گئی۔ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت182روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر ٹماٹرکی قیمت 200روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ عوام نے ٹماٹر پہنچ سے دور ہونے کے بعد ہانڈی بنانے کے لئے دہی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
مرغی کا گوشت 8 روپے کلو مہنگا‘ ٹماٹر 200 روپے کلو ہو گئے
Nov 12, 2021