لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر 22 نومبر کو وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت کے روبرو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا۔