لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف بخار اور ہلکے فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جس سے انہیں سیاسی سرگرمیوں میں کمی کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال جون میں شہباز شریف کرونا میں بھی مبتلا ہو گئے تھے۔