لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 سیمی فائنل میں شکست پر کہا ہے کہ ڈیئر ٹیم پاکستان! آپ پورے ٹورنامنٹ میں ستاروں کی طرح چمکتے رہے۔ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بہترین پرفارم کیا۔ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔