اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں 5500 اضافی بھارتی فوجیوں کی حالیہ تعیناتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی فوج کی تعیناتی سے بے گناہ کشمیریوں پر مظالم اور انکے مصائب میں مزید اضافہ ہوگا۔ جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ نے کہا پاکستان اس سلسلے میں پہلے ہی عالمی برادری کے ساتھ ایک جامع ڈوزئیر شیئر کر چکا ہے جس میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، جنگی جرائم اور زیر تسلط کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ پھر بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں پر بربریت اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو روکے۔ فوری طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند، غیر انسانی فوجی محاصرہ ختم کرے۔