اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ بخوبی جانتا ہوں آپ اس وقت کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ مجھے بھی کرکٹ کے میدان میں ایسی مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ نے جو اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلی اس پر فخر کرنا چاہیے۔ آپ نے اپنی کامیابیوں پر عاجزی کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے۔ مبارک ہو ٹیم آسٹریلیا۔