لاہور (این این آئی)ریلوے انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ٹرینوں کے آپریشنز محکمے کے پاس ہی رہیں گے، ٹکٹوں اور سامان کی بکنگ نجی شعبے کے سپرد ہو گی۔