کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل عامر رمضان کی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات 

Nov 12, 2021


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے ملکی پبلک اور پرائیویٹ ٹی ویٹ سیکٹر کی ایکریڈیشن کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل عامر رمضان، چیئرمین نیوٹیک سید جاوید حسن اور چیئرمین نیشنل ایکریڈیشن کونسل میاں وقاص سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر شفقت محمو دنے چیئرمین نیوٹیک کو ہدایات دیں کہ وزیر اعظم پاکستان کی سکیم سے صرف ان ٹی ویٹ اداروں کو فنڈنگ اور مراعات دی جائیں جو نیشنل ایکریڈیشن کونسل اور نیوٹیک سے ایکریڈیٹڈ ہونگی اور انکا سرٹیفکیٹ رکھتی ہونگی۔چیئرمین نیشنل ایکریڈیشن کونسل نے وفاقی وزیر کو ایکریڈیشن پراسس کی پیشرفت پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا اسوقت تک کونسل 450پبلک اور پرائیویٹ اداروں کو ایکریڈٹ کر چکی ہے جبکہ 100سے زیادہ اداروں کو معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے رد کیا جا چکا ہے۔ ٹی ویٹ اداروں کے معیار کو پرکھنے کے لئے کونسل نے 'اے سے ڈی' تک 4 کیٹیگریز کو متعارف کرایا ہے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا حکومت ملکی ٹی ویٹ سیکٹر کی کوالٹی کو  بین الاقوامی شناخت کے معیار تک لانے کے لئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے لئے  یوکے نیرک کے معیار کو گولڈ سٹینڈرد کے طور پر اپنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں