سپیکر اسدقیصر کا جامع مسجدپارلیمنٹ  کے توسیعی منصوبے کا ا علان


اسلام آباد(نا مہ نگار) سپیکر اسدقیصر نے مسجد کے توسیعی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جامع مسجدپارلیمنٹ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ محترمہ کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اورخصوصی دعا کی گئی ۔سپیکر اسدقیصر نے مسجدکے توسیعی منصوبے کا اعلان کردیا ہے جبکہ جامع مسجدپارلیمنٹ ہاوس میں ماہانہ قرآن خوانی ہوگی۔ خطیب مولانا احمد الرحمان نے سب کو مدعو کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کی جامع مسجد میں جمعرات کے روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ محترمہ کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین پارلیمنٹ، میڈیا کے نمائندوں اور قومی اسمبلی اور سینٹ کی عملے نے شرکت کی۔قرآن خوانی کے اختتام پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاوس مولانا احمد الرحمان نے دعا کرائی۔ 

ای پیپر دی نیشن