میٹرو کارپوریشن  13 کروڑ کی بوگس ادائیگیاں، اینٹی کرپشن کو دو ماہ بعد بھی دستخطوں کی فرانزک رپورٹ کا انتظار

Nov 12, 2021


ملتان ( خبر نگار خصوصی) میٹرو کارپوریشن میں 13 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیوں کا معاملہ۔اینٹی کرپشن ملتان کو پنجاب فرانزک ایجنسی لاہور کی جانب سے ملزمان کے دستخطوں کی رپورٹ دو ماہ بعد بھی وصول نہیں ہوئی ہے۔جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس وٹو نے یاد دہانی کیلئے دوبارہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں