خواجہ غلام فریدؒدربار کو عرق گلاب ، آب زم زم سے غسل دیا گیا 


راجن پور ،کوٹ مٹھن ( خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت ،نامہ نگار )کوٹ مٹھن میں برصغیر کے صوفی بزرگ شاعر حضرت خواجہ غلام فرید(رح) کے 124 ویں سہہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز دربار فرید کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل اور چادر چڑھا کر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عرس کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک ،سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،ڈی پی او محمد افضل ،ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری،خواجہ غلام فرید کوریجہ،خواجہ عامر فرید کوریجہ،خواجہ راول معین کوریجہ،فرزند خواجہ مظہر فرید کوریجہ،منیجر اوقاف سید احمد شاہ بخاری ، سید کلیم اللہ شاہ ،صوفی نزیر احمد سیماب ،راؤ غلام اکبر خاں ،رانا محمد ارشد خاںاور عقیدت مندوں ، زائرین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔بعد ازاں ڈی جی اوقاف پنجاب نے ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی۔پولیس کی جانب سے عرس کی تقریبات پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔عرس کے موقع پر ضلع پولیس ، ایلیٹ پولیس فورس ، کیو آر ایف اور ٹریفک پولیس کے 800 سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک اور ڈی پی او محمد افضل نے ضلعی محکموں کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کا بھی دورہ کیا۔دریں اثناء مرزا زاہد اقبال زونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف ڈی جی خان نے عرس حضرت خواجہ غلام فرید کے موقع پر تینوں ایام میں زائرین کیلئے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام چلنے والے لنگر کا افتتاح کردیا۔مختیار احمد ندیم زونل خطیب اوقاف نے دعا کرائی بعدازاں زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا اس موقع پرمولانا محمد ابراہیم،سید امجد حسین بخاری،سید محمد ارشد شاہ ،سجاد پتافی،حافظ عبدالمجید بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...