ملتان (خبر نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کو پبلسٹی فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے صرف گرین بیلٹ پارکس کے اندر پبلسٹی فیس وصول کر سکتا ہے جبکہ پرائیویٹ بلڈنگ سڑکوں بازاروں شاپس وغیرہ سے پبلسٹی فیس وصول کرنا لوکل گورنمنٹ کا کام ہے جبکہ صوبہ بھر میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پبلسٹی فیس کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کیس میں پی ایچ اے کو پارٹی نہیں بنایا گیا تاہم اس حوالے سے سیکرٹری نے نئی ہدایات اور وضاحت جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن اضلاع میں پی ایچ اے کام کررہے ہیں وہاں پر پی ایچ اے پبلسٹی فیس وصول کرے گا باقی اضلاع میں لوکل گورنمنٹ پبلسٹی فیس وصول کرے گی