ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کاشو خان قتل کیس میں اشتہاری ملزم عبدالاحد عرف ہادی نیازی کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس مقدمہ کے تمام ملزمان غلام سرور وغیرہ ناکافی ثبوتوں کی وجہ سے مقدمہ سے بری ہوچکے ہیں تاہم فیصلے کے وقت ملزم عبدالاحد نیازی جو کہ مفرور تھا اسے اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا تاہم ملزم نے پاکستان واپس آکر گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔