اسلام آباد (این این آئی)کرونا وبا میں کمی اور سفری پابندیوں پر نرمی کے بعد بین الاقومی فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرونا وبا میں کمی آتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن مسافروں کی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ بحال ہوتے ہی ایئرپورٹ پر رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، رات ڈیڑھ بجے سے لیکر صبح نو بجے تک کے پیک آورز کے دوران نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 15 سے زائد بین الاقوامی پروازیں روانہ ہورہی ہیں،پیک آورز میں ایئر پورٹ پر مسافروں کے شدید رش اور طویل قطاریں دکھائی دیں اور مسافر سکیورٹی چیک و بریفنگ کا عمل مکمل ہونے سے قبل طویل قطاروں میں انتظار کی اذیت کا شکار ہیں، اسی طرح پروازوں کی آمد بھی جاری رہی۔مسافروں نے کہاکہ بریفنگ ایریا میں داخل ہوتے ہی اے ایس ایف کے بیگیج و سکیورٹی سکریننگ کے عمل کو تیز کیے جانے کی اشد ضرورت ہے۔
بین ا لاقوامی فلائٹ آپریشن بحال نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر رونقیں
Nov 12, 2021