فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے پر پیزا برگر پوائنٹ کو جرمانہ

ملتان(خصوصی رپورٹر )محکمہ فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے پر پیزا برگر پوائنٹ جبکہ خوراک میں غیر معیاری اجزاء  کی ملاوٹ پر سویٹس اینڈ بیکرز کو یکساں 20 ہزار اور ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ کی کمی پائے جانے پر 10 ہزار روپے کے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔اس کے علاوہ ملتان میں مچھلی شاپ کو واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے اور تیار شدہ محلول میں مردہ حشرات پائے جانے پر پاپڑ فیکٹری کو 15,15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے  گئے۔مزید وہاڑی میں ریسٹورنٹ کو کچن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر اور سویٹس اینڈ بیکرز کو کھانے پینے کی اشیاء  کو زمین پر رکھنے پر یکساں 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن