مرغبانی کا تربیتی کورس  15نومبرکو شروع ہوگا  

Nov 12, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،مری روڈ شمس آباد راولپنڈی میں عوام کے لیے مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا تربیتی کورس 15نومبر2021کو شروع ہوگا  جو 19نومبرتک جاری رہے گا۔جس کے اوقات کا صبح 9:00بجے سے دوپہر1:00بجے تک ہیں۔اس کورس میں شرکت کے لیے خواہشمندخواتین و حضرات ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن 15نومبر تک ادارہ ہذا میں جمع کروا سکتے ہیں اس کورس کی کوئی فیس نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں