چکری(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سابق امیدوار پی پی10 اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی چوہدری امیر افضل نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مملکت پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا حکومت کو قدم قدم پر ملنے والی کامیابیوں نے ناکام سیاستدانوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے مگر وہ جان لیں کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر رکن اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے انھوں نے مزید کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنے قائدین کے ساتھ ملکر دن رات محنت کررہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ عوامی اور علاقائی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کریں جس سے غریب کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں اس سلسلے کو مزید تقویت دینے کے لئے اپنی سینئر قیادت کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں ہر ہفتے ہونے والے اجلاسوں میںنہ صرف مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جاتی ہے بلکہ ہر رکن کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے آج لوگوں کا ہم پر بڑھتا ہوا اعتماد اور اپنے مسائل کے حل کے لئے ہم سے رجوع کرنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہماری محنت رنگ لارہی ہے ہم عوام کی امیدوں پر پورا اترنے اور ان کے بھرم کو قائم رکھنے کی کوشش کے سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے ۔