’’حکومت نے عوام کو پریشانیوں کے سواکچھ نہیں دیا ‘‘

Nov 12, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) نے موجودہ حکومت کی طرف سے بین الاقوامی اداروں سے قرض لینے کی خاطر ملکی اثاثوں کو گروی رکھنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں نے تاریخ ساز قرضے لیتے وقت اپنے خود کشی کے قول کی لاج نہیں رکھی اور اپنی نالائقیوں اورمہنگائی کے جبر سے عوام کو خو دکشیوں پر مجبور کردیا ہے، حکومت نے عوام کو پریشانیوں کے سواکچھ نہیں دیا، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے  (ن) لیگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے ، میاں عبدالرئوف ایم پی اے، میاں خالد جاوید، حاجی طارق محمود ڈوگر، خان جہانزیب خان، چوہدری محمود اختر گورایہ، ملک عمران رحمت ڈوگر، سید معمر حسنی رسول، ملک ظہیر احمد، ملک نوید احمد چوہان، چوہدری وسیم انجم سندھو، حاجی عبدالغفار، بینش قمر ڈار، مسز عاصمہ رضوان رانا نے کہا کہ عمران نیازی نے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی غریب عوام سے چھین لیا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کا ہر طبقہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کررہا ہے ۔

مزیدخبریں