لاہور (سپیشل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان اولیاء کے فیضان کا سرچشمہ ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان قائم رہے گا بھارت کی سازشیں ناکام ہونگی اولیاء کرام نے علم اور انسانیت کی خدمت کے ذریعے برصغیر میں اسلام پھیلایا آج بھی ان کی تعلیمات انسانیت کی بہترین رہنمائی کر رہی ہیں اولیاء کرام نبی کریمؐ کی سنت پر عمل پیرا تھے آپؐ کی محبت ان کا اثاثہ تھی اللہ تعالیٰ کے یہ برگزیدہ بندے صراط مستقیم کے مسافر رہے ان کی تعلیمات پر عمل سے موجود دور کے مسائل سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
اولیاء کرام نے انسانیت کی خدمت سے دین پھیلایا: ادریس شاہ زنجانی
Nov 12, 2021