لاہور(سٹی رپورٹر)ڈینگی کریش پروگرام کا آٹھواں روزبھی ٹیمیں فیلڈ میں موجود اور ڈینگی سپرے کروا رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے یو سی نمبر 44 عامر ٹاؤن کنال روڈ عزیز بھٹی زون کا دورہ کیا اور ٹیم نمبر 02 کی کارکردگی کا جائزہ لیا.03 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تینوں مقامات پر ڈینگی سپرے کروا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے یو سی 210 بلاک ڈی فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا اور 14 گھروں میں سروئلنس کا جائزہ لیا اور کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کریش پروگرام کے تحت ڈینگی سپرے کروایا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا اور آٹا اور چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے الکریم ڈیپارٹمنٹل سٹور کو ڈی سی کاؤنٹر مینٹین نہ ہونے پر سیل کیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔