لیگی کارکن 17نومبر کے احتجاج کی تیاریاں کریں: سجاد خان

Nov 12, 2021


کوئٹہ( این این آئی) مسلم لیگ(ن) کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری سجاد علی خان نے کہا  کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکن پی ڈی ایم کے زیراہتمام ہونے والے 17نومبر کے مارچ کی بھر پورتیاریاں کریں ۔ یہ بات انہوں نے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوںکے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے قبل 90دن میں تبدیلی کے نعرے لگائے تھے لیکن حکمرانوں نے تین سال کے دوران مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔انہوں نے کہا کہ آج پٹرول اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تین سال کے دوران چینی کی قیمت میں 100روپے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں