17، 18نومبر کے احتجاجی جلسے اور علماکنونشن کی تشہیری مہم  شروع

Nov 12, 2021


قلات(پی پی آئی) 17اور 18نومبر کے احتجاجی جلسے اور علماء کنونشن کی تشہیری مہم کا پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام نے آغاز کردیا ہے  اس مقصد کیلئے شعبہ جاتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اورپرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے رابطے کے ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ،سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد نے کہا کہ سوشل میڈیا کا صحیح استعمال جمعیت کے کارکنوں کا شیوہ ہے۔انہوں نے کہا کہ علماکنونشن کے انعقاد سے ثابت ہوگا کہ جمعیت ہی علماء کی نمائندہ جماعت ہے اجلاس کے اختتام پر شرکاکے اعزاز ضیافت دی گئی۔

مزیدخبریں