بلوچستان کی ترقی جامع  منصوبہ بندی  پر منحصر ہے: میر ظہور بلیدی

Nov 12, 2021


کوئٹہ(اے پی پی) بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا  کہ بلوچستان کی ترقی جامع حکمت عملی اور منصوبہ بندی  پر منحصر ہے ،بلوچستان کی کل ترقیاتی سکیموں کا حجم 1142 ارب ہے جس میں صرف اس سال 461 ارب کی نئی سکیمیں ہیں اور جن کے موجودہ ایلوکیشن 30 ارب سے زیادہ نہیں جو سال کے اختتام پر  تھرو فارورڈ مین شامل ہونگی ۔ ٹوئٹر پر انہوں  نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں شامل تمام  سکیموں کو اس ایلوکیشن کے ساتھ مکمل کرنے میں کم از کم دس سال درکار ہیں جس میں چالیس ارب کے فینسی سپورٹس کمپلیکس، پی ڈی ایم اے کے دفاتر اور جی او آر کی  سکیموں کی موجودہ وقت میں بلوچستان کے عوام کی  ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں