گوجرانوالہ:اے ایس آئی اورایس او 10 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرنوالہ صفی اللہ گوندل نے ڈائر یکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد نفیس گوہر کے احکامات پرعمل درآمد کرتے ہو ئے گوجرانوالہ ریجن میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے- سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رانامحمد نواز نے ریجنل ڈائر یکٹر کی ہدایت کے مطابق جو ڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ کے ہمراہ ٹریپ ریڈ کرتے ہو ئے اے ایس آئی محمد یاسین اور ایس او محمد یوسف کو نشان زدہ 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان سے نشان زدہ 10 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ملزموںکے خلاف تھانہ اروپ میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن