پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار


لاہور ( سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے ثمرات حاصل کرنے کیلئے صلاحیتوں کو نکھارنے اور قانون سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار آفس کے زیر اہتمام الرازی ہال میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ہیڈ سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم، ڈپٹی رجسٹرار احمد اسلام، فیکلٹی ممبران ، انتظامی افسران اور طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ چیف انفارمیشن آفیسر محبوب قادر نے کہا کہ معلومات تک رسائی کا قانون صوبے کے تمام شعبوں کی کارکردگی کو شفاف بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ معلومات کی فراہمی کے قانون پر پنجاب یونیورسٹی میں عملدرآمد کے سلسلے میں دپٹی رجسٹرار اور پبلک انفارمیشن آفیسر احمد اسلام کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے کہا ہے کہ ایسے سیمینار بڑے پیمانے پرآگاہی پیفس کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹرخالد خان نے چیف انفارمیشن کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن