ٹیم نمبرون نہیں بنتی تو چیئر مین سمیت سب فلاپ ہیں رمیز راجہ

لاہور+گوجرانوالہ(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نمبر ون نہیں بنتی تو چیئرمین سمیت سب فلاپ ہیں۔لاہور سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ میں فینز کی ویلیو سمجھتا ہوں کیونکہ کرکٹر کو فینز بڑا بناتے ہیں۔ فینز کو اب جیت کی امید ہے لہٰذا ہمیں فینز کی توقعات کے مطابق ٹیم بنانی ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر دکھایا گیا ۔صوبائی وزراء ‘ارکان اسمبلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا ۔ میچ کے دوران کھانے کے سٹال بھی لگائے گئے تھے ۔ پنجاب پولیس اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔دریں اثناء شہرقائد کراچی میں بھی میچ مختلف علاقوں میں بڑی سکرینوں پر دکھانے کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی کی عوام کیلئے بڑی سکرین پر دکھانے کے خصوصی انتظامات کروائے تھے ۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ نے بھی قیدیوں کو براہ راست میچ دکھانے کے انتظامات کئے تھے ۔جیل حکام کے مطابق 6000 سے زائد قیدیوں کیلئے بیرکوں میں ایل سی ڈیز لگائی گئیں ، گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پیپلز کالونی ،سیٹلائٹ ٹائون ، چندا قلعہ ، گوجرانوالہ مالز، ماڈل ٹائون ، ڈی سی کالونی ، سوئی گیس روڈ ، پنڈی بائی پاس سمیت مختلف علاقوں میں کرکٹ شائقین کی جانب سے بڑی سکرینیں نصب کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...