لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان انٹر ریجن ایشن سائل کبڈی چیمپئن شپ 20 تا 22 نومبر لاہور میں ہو گی لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کی کبڈی ٹیم کے ٹرائل کل 13 نومبر کو یونیوسٹی آف ویٹرنری سائنسز نزد گھوڑا ہسپتال میں 10 بجے دن ہونگے ٹرائلز میں 23 برس سے کم عمر کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں سیکرٹری ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن چودھری خالد گھمن نے بتایا ہے کہ ٹرائلز میں شرکت کیلئے کھلاڑی شناختی کارڈ ‘ ب فارم اور ایف آر سی فارم ساتھ لائیں۔