نکاسیِ آب اور صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے


مکرمی! علاقے میں پانی کی عدم نکاسی کے ساتھ علاقے میں جابجا کوڑے کے ڈھیرنے ایسی بدبو پھیلا رکھی ہے کہ انسان کھل کے سانس بھی نہیں لے سکتا۔ ایسی جگہ مچھروں کی پسندیدہ جگہ اور مہلک بیماریوں کا گڑھ ہوتی ہے۔ ان مچھروں کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں اور اب تک بہت سے لوگ ڈینگی، ملیریا اور اس جیسی بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں۔علاقے کے لوگوں نے کئی بار علاقے کے چیئرمین کو ان حالات سے آگاہ کیا ہے لیکن کوئی بھی بات نہیں سنتا اور ہمارے علاقے کی صفائی اور پانی کی بہتر نکاسی کے انتظام کو بہتربنائیں۔ وہاں رہنے والوں کو صحت مند ماحول فراہم ہوسکے۔
(سیرت مختارواہل علاقہ چوبرجی، لاہور)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...