ریلوے انتظامیہ نارووال سیکشن پر ٹرین بحال کرے


مکرمی! پاکستان ریلوے انتظامیہ نے لاہور شور کوٹ تک راوی ایکسپریس چلا کر بہت اچھا اقدام کیا ہے۔ ہم اس کی تحسین کرتے ہیں اس ضمن میں چیف ایگز یکٹو پاکستان ریلوے نثار احمد میمن سے گزارش کرتے ہیں کہ لاہور نارووال سیکشن پر 217 اپ 218 ڈاؤن شاہ سوار ایکسپریس کو بھی چلانے کے احکامات صادر فرمائیں۔ سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد بریرو صاحب نے 5نومبر 2019ء کو چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ آف پاکستان کو تحریری طور پر 217 اپ 218 ڈاؤن زیادہ سے زیادہ بوگیوں کے ساتھ چلانے کے احکامات صادر کیے تھے لیکن آج تک ان احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔اس ضمن میں تجویز ہے کہ فیض احمد فیض ٹرین لاہور صبح 30:7 بجے پہنچتی ہے اور شام کو 7:15پر نارووال کے لیے روانہ ہوتی ہے تقریباً 12 گھنٹے اس ٹرین کا ریگ موجود رہتا ہے دوسری جانب صبح 9:10 پر لاہور سے نارووال جانے کے لیے 211 اپ 212 ڈاؤن کو اگر صبح 217 اپ 218 ڈاؤن بنا کر نارووال سیالکوٹ تک چلایا جائے اور فیض احمد فیض ٹرین کے ریگ کو استعمال میں لا کر 211 اپ 212 ڈاؤن لاہور سے نارووال کے لیے چلایا جائے تو یہی ٹرین 2:45 سے نارووال سے لاہورکیلئے روانہ ہوکر شام 5 بجے لاہور پہنچے گی یوں ایک ریگ سے دوسری ٹرین چلانے کا بھی اہتمام ہوجائے گا اور عوام الناس کو لاہور،نارووال،سیالکوٹ کے درمیان ایک اور ٹرین سفر کے لیے دستیاب ہو گی اور ریلوے انتظامیہ کو اس سیکشن سے بڑی آمدنی ہو گی۔
(فرحان شوکت، لاہور)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...