تھانہ کلچر میں تبدیلی ،مقدمات کے اندراج کا وقت اور طریقہ وضع کر دیا،ڈی آئی جی آپریشنز

Nov 12, 2021

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے مقدمات اور رپٹ کے اندراج کا وقت اور طریقہ کار وضع کر دیا ہے۔جس کے مطابق قتل،اقدامِ قتل،بدفعلی،اغواء برائے تاوان، زخمی کرنے کے مقدمے کیلئے 8 گھنٹے کا وقت مقررکیا گیا ہے۔ راہزنی، ڈکیتی، موٹر سائیکل و کار چوری کے مقدمہ کا اندراج 24 گھنٹے کے اندراندر ہوگا۔مالیاتی دستاویزات پر زیادہ سے زیادہ 7 دن کا ٹائم فریم مقررکر دیا۔غیر مالیاتی دستاویزات کی گمشدگی کی رپٹ بلا تاخیر درج کی جائے گی۔ ای ٹیگ جاری ہونے پرجرم کی نوعیت کے مطابق اندراج مقدمہ کیلئے چیک لسٹ جاری ہوگی۔ انکوائری افسر چیک لسٹ کے علاوہ مدعی مقدمہ سے کوئی سوال نہیں پوچھے گا۔  

مزیدخبریں