اضافی پراپرٹی ٹیکس وصولی،کنٹونمنٹ بورڈ کی حکم امتناعی خارج کر نے کی درخواست مسترد   

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے کنٹونمنٹ بورڈز میں اضافی پراپرٹی ٹیکس وصولی کے حکم امتناعی میں توسیع کردی، کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے حکم امتناعی خارج کرنیکی کی درخواست مسترد ۔عدالت نے جواب داخل کرنے کیلئے حکومت پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کو آخری موقع دے دیا، شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پراپرٹی ٹیکس کی رقم میں اضافے کیلئے نوٹس جاری نہیں کیا گیا، پراپرٹی ٹیکس کی رقم میں اضافے کے باوجود کوئی خاص سہولت نہیں دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن