لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چھوٹی پھاٹکی میں ایک گھر کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس سے کمرے میں دھواں بھر گیا اور کمرے میں سوئی دو سالہ کمسن بچی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی ۔ جبکہ آگ کی زد میں آکر لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔ کمسن بچی کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ علاقے میں سوگواری کی فضاء چھاگئی ہے۔