ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی کیس، ملزم سے منسوب ویڈیو فرانزک کرانے کا حکم

Nov 12, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی کے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے 18 نومبر کو ملزم سے منسوب بھتہ وصولی کی ویڈیو کا فرانزک کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ایک ہفتے میں مقدمہ کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا،عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور اور ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد حسن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سی سی پی او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاایس پی انویسٹی گیشن محمد حسن کو 3 بار بلایا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوا، یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے، سی سی پی او لاہور نے کہاپولیس افسر کے رویے پر عدالت سے معذرت خواہ ہوں،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد حسن کے رویے پر انکوائری کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کروں گا،عدالت نے سی سی پی او کے بیان کو عدالتی حکم کا حصہ بنا دیا۔

مزیدخبریں