ای او بی آئی پنشنرز کا مسائل کے حل  کے لئے مقتدرشخصیات سے رابطوں کا فیصلہ

کراچی(سٹی نیوز     ) ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئرایسوی ایشن (ایپوا) نے گلشن اقبال ریسٹورنٹ میں پرتکلف ناشتہ کا اہتمام کیا میزبانی کے فرائض اخلاق احمدنے انجام دیئے۔ ایسوسی ایشن کے بانی اظفر شمیم نے بروقت شرکت پر شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کیکارکردگی بیان کی اور پنشنرز کی فلاح و بہبود کے لئے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مختلف سنگین امراض میں مبتلا پنشنرز کے علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی اورEPWAکی تنظیم سازی کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا  اوربزرگ پنشنرز کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے ای او بی آئی کے نئے چیئرمین سے ملاقات کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان اور دیگر مقتدر اداروں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر اظفر شمیم نے ای او بی آئی کے ملک بھر کے تمام پنشنرز سے اپیل کی کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے EPWAمیں شمولیت اختیار کریں تاکہ ہم سب متحد ہوکر اپنے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرسکیں۔
ای او بی آئی پنشنرز 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...