کراچی (نیوز رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے دو طالب علموں سید فصیح اللہ اور سہیل بلوچ کے گمشدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی، تعلیمی سہولیات کا فقدان اور احساس محرومی کا شکار ہے، اس صورتحال میں یونیورسٹی سے طلبا کا لاپتہ ہونا صوبائی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ عوام بالخصوص طالب علموں کی مکمل زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے اور دونوں طالب علموں کو جلد از جلد بازیاب کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرئے تاکہ طلبا میں احساس تحفظ قائم رہے۔ صوبائی حکومت کی نااہلی اور بے حسی کے باعث پورے بلوچستان کے طلبا سراپا احتجاج ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی ناصرف طلبا کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے بلکہ طلبا کی گمشدگی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔
اظہار تشویش
بلوچستان یونیورسٹی ‘طالب علموں سید فصیح اللہ اور سہیل بلوچ کے گمشدگی پرمصطفی کمال کا اظہار تشویش
Nov 12, 2021