کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستا ن کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے حکومت سندھ اور بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے بلدیاتی اخباری رپورٹرز کو ادارے میں داخلے پر پابندی عائد کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بلدیاتی رپورٹرز کے داخلے پر پابندی لگا کر عوام تک معلومات کی رسائی کو نا ممکن بنایا جارہا ہے جو عوام کا آئینی حق ہے اور حکومت رپورٹرز کو روک کر آئین سے انحراف کر رہی ہے، دوسری جانب رپورٹرز سراپہ احتجاج ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور گورنر سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلدیاتی رپورٹرز سے پابندی ختم کی جائے اور تمام معاملات سے میڈیا کو آگا ہ رکھا جائے تاکہ عوام بخبر رہیں۔
بلدیہ عظمی کراچی
حکومت سندھ اور بلدیہ عظمی میں بلدیاتی رپورٹرز کے پر پابندی کی مذمت، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
Nov 12, 2021