کراچی (نیوز رپورٹر) دعوت اسلامی کے تحت جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تبلیغ قرآن و سنت کا فریضہ انجام دینے کی سعی کی جا رہی ہے وہیں گونگے بہرے، نابینا اور ہر قسم کے معذور افراد کی دینی بہتری، اصلاح اور تربیت کیلئے بھی الگ سے ایک شعبہ اسپیشل پرسنزقائم کر رکھا ہے کیونکہ معذور افراد ہمارے اپنے ہیں اوریہ معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں، ان کی جسمانی کمزوری تو ہوتی ہے مگر وہ ذہنی طور پر انتہائی صحت مند اور کارآمد ہوتے ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی تعلیم یا ہنر بھی سکھایا جائے تاکہ ان میں احساس محرومی ختم ہو اور وہ معاشرے پر خود کو بوجھ نہ سمجھیں۔ دعوت اسلامی اس نیک فریضہ کو سرانجام دے رہی ہے، ایسے افراد کو درس و تدریس کے ساتھ ساتھ ہنر سے بہرہ مند بھی کیا جاتا ہے، ہزاروں معذور افراد اس وقت بھی دعوت اسلامی کے ساتھ شامل ہوکر فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد کی دینی واخلاقی رہنمائی کیلئے اپنی نوعیت کا منفرد تین دن کا سنتوں بھرااجتماع 12 تا14 نومبر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے جارہا ہے جس میں اسپیشل افراد کیلئے خصوصی مدنی حلقے لگائے جائیں گے جن میں گونگے بہرے افراد کی اصلاح کیلئے اشاراتی زبان (سائن لینگوئج) کے ماہر اسلامی بھائی خدمات پیش کریں گے‘ جب کہ نابینا افراد کیلئے بریل سسٹم کے تحت تربیتی پروگرام ہو گا۔ اس اجتماع میں شریک معذور افرادامیر اہل سنت علامہ الیاس قادری کے مدنی مذاکرے میںبھی خصوصی شرکت کریں گے۔
اسپیشل پرسنز