کراچی کو پیرس بنانے کے  دعویدار منہ چھپائے بیٹھے ہیں:پاسبان

کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ کراچی کو پیرس بنانے کے دعویدار منہ چھپائے بیٹھے ہیں۔ شہر قائد کو کھنڈر بنا کر خود لندن، نیویارک اور دبئی جا کر بس گئے ۔ تحریک انصاف کے تین سال اور پیپلز پارٹی کے پچاس سالوں میں کراچی کی حالت بدترین ہو گئی ہے۔ دنیا کے بڑے شہروں میں شامل کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔چھ ماہ پہلے مرمت کے نام پر کھودی جانے والی نارتھ کراچی پیلے اسکول کی سڑک کا حال بھی انتہائی بدتر ہے۔ جہاں کھدائی کے بعدمٹی اور پتھر ڈال دیئے گئے تھے۔چھ ماہ گذرجانے کے باوجود کام  ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے ۔ سارا دن دھول اور مٹی اڑتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے سانس کے ا مراض میں اضافہ ہورہا ہے۔سڑک کی مرمت اور ادھورے کام کو مکمل کرنے کے لئے متعدد درخواستیں انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو بھیجی جا چکی ہیں۔ پاسبان انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ پورے شہر میں جابجا ٹوٹی پھوٹی اور کھودی جانے والی سڑکوںکی تعمیر و مرمت کا کام فوری کیا جانا چاہئیے۔
پاسبان

ای پیپر دی نیشن