پنگریو( نامہ نگار)ضلع بدین کے دیگرعلاقوں میں نہری پانی کی قلت مزید شدت اختیارکرگئی ہے پانی کی شدیدمصنوعی قلت کے خلاف کاشتکارسراپااحتجاج بن گئے ہیں اس ضمن میں شادی اسمال واہ کے کاشتکاروں نے محکمہ آبپاشی سندھ کے خلاف انوکھااحتجاج کیا کاشتکاروں نے بھینس کومحکمہ آبپاشی قراردے کراس کے سامنے بین بجائی۔ اس موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کاشتکاررہنمائوں میاں بشیراحمد۔محمداحمد۔ظفراقبال مریدغوث اوردیگرنے کہاکہ کاشتکار محکمہ آبپاشی کے خلاف مسلسل سراپااحتجاج ہیں مگرکوئی سننے والانہیں انہوں نے کہاکہ
ڈائریکٹرایریاواٹربورڈلیفٹ بینک کینال میرغلام علی ٹالپرشادی سب ڈویژن اوراکرم کینال کوانتقامی کاروائی کانشانہ بنارہے ہیں اکرم کینال پیرنل ہونے کے باوجوداس کی سب ڈویزنوں میں پانی کی طویل وارہ بندی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاشتکارگنے‘گندم‘سرسوں اوردیگرفصلوں کی بوائی نہیں کرسکے اورربیع کاسیزن ختم ہوتاجارہاہے ۔ کاشتکاروں نے ڈائریکٹراوردیگرآبپاشی حکام کے خلاف شدیدنعرے بازی کی اورمطالبہ کیاکہ ڈائریکٹرایریاواٹربورڈکوفوری طورپرہٹایاجائے۔
بدین میں پانی کی مصنوعی قلت پر کاشتکاروں کا مظاہرہ
Nov 12, 2021