فلاحی اداروں کی سرپرستی، حوصلہ افزائی مشترکہ ذمہ داری ہے :کمشنر گوجرانوالہ

Nov 12, 2021


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ انسانی خدمت میں مصروف فلاحی اداروں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور بلا شبہ امراض خون میںمبتلا بچوں کی خدمت کے حوالہ سے سندس فائونڈیشن جیسے ادارے ہمارا اثاثہ ہیں اور اس ادارے کی خدمات انتہائی قابل سائش ہیںکمشنر نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ سندس فائونڈیشن کے دوران چیئرمین ادارہ حاجی سرفراز احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رائو تسلیم احمد‘ پی ایس اوندیم بٹ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے ادارے کی کارکردگی اور اس سے وابستہ افراد کے جذبے کوسراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومتی سطح پر انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے امراض خون میںمبتلابچوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور بچوں کو تحائف پیش کئے۔ انہوں نے زیر علاج بچوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کابھی اظہار کیاسندس فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی سرفراز احمد نے نے اپیل کی کہ حکومت تھیلیسیمیا اور دیگر امراض کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دے تاکہ ان امراض کی موثر روک تھا م ممکن بنائی جاسکے۔

مزیدخبریں