راولپنڈی بورڈ ، قبل از وقت نتائج  منظر عام پر لانے کی درخواست پر مذید سماعت 16نومبر تک ملتوی   

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام سال 2021میںہونے والے فرسٹ ائیر کے امتحانات کے نتائج سے وقت سے پہلے منظر عام پر لانے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت مزید کارروائی کیلئے16نومبر تک ملتوی کر دی ، گزشتہ روز پولیس حکام نے اپنی رپورٹ پیش کی  راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے اسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی خالد سرو ر اعوان نے فاضل عدالت میں 22-Aکے تحت درخواست دائر کر رکھی ہے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سی پی او راولپنڈی، ایس ایچ او مورگاہ اور تفتیشی آفیسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ تعلیمی بورڈ کے فرسٹ ایئر کے امتحانات وقت سے پہلے منظر عام پر آنے سے بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ، اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے  تھانہ مورگاہ پولیس کو درخواست دی لیکن کارروائی نہیں ہوئی جس کے بعد سی پی او راولپنڈی کو بھی درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن