کھلی کچہری  میںخاتون کی درخواست   سی پی او کا  ایس ایچ او  روات کو  انکوائری  رپورٹ پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں آنے والے17شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے سی پی اواطہر اسماعیل نے خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او روات کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔، جبکہ کھلی کچہری میں ایک اور شہری کی درخواست پر ایس ڈی پی او وارث خان کو انکوائری کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن