گرجا گائوں میں افغان  باشندہ قتل، ملزمان  فرار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گرجا گائوں میں افغان باشندہ قتل کردیا گیا خال محمدسکنہ قندوز کو نامعلوم ملزمان نے سر میں گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہوگئے پولیس نے40 سالہ مقتول کی نعش قبضے میں لے لی جسے پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلئے مقتول افغان باشندے کی جیب سے پولیس کو شناختی کارڈ ملا جس سے اس کی شناخت کرلی گئی۔
 پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...