راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پریزیڈنٹ وسٹیشن کمانڈر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈ ی/چکلالہ بریگیڈئیر سلمان نذر کی زیر صدارت ایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز چکلالہ کینٹ بورڈ آفس میں منعقد ہواجس میں سی ای او راولپنڈ ی کینٹ محمد عمر فاروق علی ملک اورسی ای او چکلالہ کینٹ بورڈ وسیم شاہد ،ایڈیشنل سی ای او چکلالہ حیا ت خا ن بلو چ ایڈیشنل سی ای او راولپنڈی مجاہد شاہ،ایڈیشنل سی ای او ماریہ جبین ،ایڈیشنل سی ای او نوید نواز ،ڈپٹی سی ای او غلام صابر بسرا ، سیکر یٹر ی کینٹ بورڈسید حسنین حمید بخاری، سیکر یٹر ی ٹو سی ای او قیصر محمود اس کے علاوہ تما م برانچوں کے سربراہان شر کت کی،پر یزیڈنٹ وسیٹشن کمانڈر نے کہا اولین مقصد عوامی فلاح وسہولیات کی فر اہمی اوران خدمات کے معیار کو مزید بہتر بناناہے انہوں نے صفائی ،واٹر سپلائی شکایات کے ازالہ سڑ یٹ لائٹس کے نظام میں بہتری کے لیے تجاویز اورمزید جدت لانے کی خواہش ظاہر کر تے ہو ئے کینٹ کے علاقوں میں سبز ے اور پھولوں کے لگانے پر زور دیا اورسالانہ پھولوں کی نمائش کو بحال کر نے کا اِعادہ کیا عوامی خدمت کو اپنا شعاربنانے کے لیے دونوں کینٹ بورڈز کے عملہ اور افسران پر زور دیا اورکہا کہ بحیثیت ایک ٹیم کام کریںانہوں نے اپنے دور میں زیر وٹالرنس اوپن ڈور پالیسی میر ٹ اورپبلک سر وس ڈیلیوری جزاوسزا غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی عملہ کی ویلفیئر ،پانی کی منصفافہ تقسیم اورسائن بورڈزکی تنصیب ،LEDسٹر یٹ لائٹس کی تنصیب کو اپنی ترجیحات قراردیا ساتھ ہی انہوں نے بہتر کام سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا بھی اعادہ کیا، انہو ں نے پارکنگ مسائل سڑیٹ لائٹس اورہارٹیکلچر سہولیات کو جلد مکمل کرنے اور 15روز بعدایسے اجلا س کے انعقا د کی ہد ایا ت کیں بعدا زاں انہوں نے عملہ وافسران کے مسائل بھی سنے۔