بیرون ملک سونا سمگلنگ، فریقین 26نومبر کو طلب  

Nov 12, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کسٹمز، ٹیکسیشن ، انسداد سمگلنگ کی خصوصی عدالت کے جج  طارق محمود ضرغام نے ان لینڈ ریونیو حکام کی جانب سے بیرون ملک سونا سمگلنگ کی بابت دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین ہمایوں، دلاور، وقاص علی شاہ، محمد زبیر محمد زاہد معراج  اور محمد انشاء کو سمن جاری کرتے ہوئے26نومبر کو طلب کرلیا، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر حاضر نہیں ہونے والے افراد کو سمن جاری کئے گئے،ان لینڈ ریونیو حکام نے فاضل عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سونا بیرون سمگل کرنے کے متعلق تحقیقات کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں