دعاکی محافل اللہ کے ہاں قبولیت کا درجہ رکھتی ہیں:مفتی الطاف سعیدی

میلسی(تحصیل رپورٹر)رب کائنات کے حضور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعاکی محافل اللہ کے ہاں قبولیت کا درجہ رکھتی ہیں رب کریم تو غفور الرحیم ذات ہے جس کے حضور مرحومین کی مغفرت کیلئے مانگی گئی دعائیں بخشش کا ذریعہ بنتی ہیں ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی الطاف احمد سعیدی نے صدر پریس کلب سید عزیز اللہ شاہ طاہر اور پیرحبیب اللہ شاہ ہاشمی کے بھائی حفیظ شہزاد ہاشمی کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے پیر سید نصراللہ شاہ ستاری نے کہا کہ کافر کیلئے موت قضاء اور مومن کیلئے عید ہے مولانا محمد سلیم چشتی ‘ مفتی محمد یعقوب سعیدی و دیگر نے بھی خطاب کیا  ۔جبکہ مرید حسین فاروقی، احمد نواز قلندری، سید ازمن مصطفی، ضیاء المصطفی، محمد ارشد صابری، شاہ زیب ہاشمی اور دیگر نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا قل میں میاں سلیم قاضی، سید اظہر عباس بخاری، سید شیراز حسین کاظمی، حیدر خان، محمد طاہر خان یوسفزئی، میاں وجاہت احمد ارائیں، قیصر شہزاد خان کھچی، عاصم سعید خان منیسودیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن