عالمی وبا کرؤنا نے دنیا کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے

مکتوب مکہ مکرمہ

ممتازاحمد بڈانی

عالمی وبا کرؤنا نے جہاں دنیا کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے
 وہاں لوگوں سے انکی خوشیاں بھی چھین لی ہیں 

تقریبا" ڈیڑھ سال کے لگ بھگ عالمی وبا کرؤنا نے جہاں دنیا کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا ھے وھاں لوگوں سے انکی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہونے کو ترس گئے۔لیکن اب الحمداللہ خاص کر سعودی عرب میں اس وبا سے نمٹنے کیلئے جتنا  مقابلہ سعودی حکومت نے کیا  ہے جس میں سعودی عوام نے بھی بھرپور ساتھ دیا ھے۔ اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔سعودی عوام کے ساتھ ساتھ یہاں پر مقیم تارکین وطن نے بھی اس میں بھر ساتھ دیا  ہے۔
 یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ھے کہ کرونا سے بچنے کیلیے جتنی انتظامات حفاظتی تدابیر سعودی حکومت نے اپنی عوام کیلیے کیے اتنی ھی پاکستانی یا دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلیے بھی بلا تفریق کیے ۔جیسے اگر خدا نخواستہ کوئی اجنبی کرونا وبا میں مبتلا  ہوا تو اس کا مفت علاج ویکسین کی مفت فراہمی ایسے کئی ایک اقدامات ھیں جس میں فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خدمات قابل تعریف ھیں ۔اب چونکہ الحمداللہ اس موذی وباء  سے نمٹا جا چکا ھے اب سعودی حکومت نے جو پابندیاں تھیں وہ بھی ختم کردی ھیں ۔اب الحمداللہ عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا ۔خاص کر شادی بیاہ کی خوشیاں بحال ھو گئیں  طائف میں گذشتہ روز  القریشی خاندان کے چشم و چراغ شیخ  حمد احمد حامد القریشیاور صنعد حمادی حامدالقریشی کی شادی  خانہ ابادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں القریشی قبیلہ کے ساتھ ساتھ دوسرے کئی ایک قبیلے کی اھم شخصیات نے بھرپور  شرکت  کر کے تقریب میں چار چاند لگا دیئے یہاں پرقابل ذکر بات یہ بھی ھے کہ اس تقریب میں پاکستانیو ں اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور لطف اندوز ھوئیاس تقریب میں اھم بات یہ بھی تھی کہ یہ تقریب کسی شادی حال میں نہیں بلکہ ایس او پیز کا خیال رکھتے ھوئے  کھلے آسمان تلے منعقد کی گئی  
موسیقی کا بھی احتمام کیا گیا۔جس میں لوکل معروف شعراء  کے کلام پیش کیے گئے۔جس میں نوجوانوں نے بڑے پیارے انداز میں  علاقائی رقص پیش کیا ۔جس میں شرکا لطف اندوز ھوتے رھے۔راقب قلم اس تقریب میں خصوصی طور پر مدعو تھے۔راقب قلم کو تقریبا"30سال ھوگئے ھیں یہاں پر مقیم ھے اس دوران ہزاروں شادی کی تقریبات میں شرکت کی۔لیکن ماشاء اللہ تبارک اللہ اس جیسی بہترین شادی کی تقریب آج تک نہیں دیکھی گئی۔

اللہ پاک ان جوڑوں کو ھیشہ کی خوشیاں نصیب فرمائیں امین

ای پیپر دی نیشن